سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ملک کے ایک سینئر اینکر پرسن نے عمران خان کابینہ کے ایک رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کے دعوے پر مبنی خبر بریک کی تھی۔ تاہم اب سینیٹر فیصل جاوید خان نے اس حوالے سے کیے گئے دعوے کی تردید کی ہےنجی ٹٰی وی بول نیوز کے پروگرام کے دوران اینکر پرسن نے سوال کیا کہ ” پاکستانکے ایک نامور اینکر پرسن نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی اہم شخصیت اسرائیل گئی ہے اور وہاں ملاقات کرکے آئی ہے۔” اس سوال پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بار ہا یہ باور کرایا ہے اور واضح کہا ہے کہ جو قائد اعظم محمد علی جناح کا وژن تھا وہی ہمارا ہے۔ جب تک فلسطین کو اس کے حقوق نہیں ملتے تب تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے اہم ارکان نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا دورہ کیا ہے
Previous article پاکستان ڈوزیئر میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت سامنے لایا: میجر جنرل بابر افتخار
Next article پاک چین فضائیہ کی مشترکہ فوجی جنگی ’’شاہین ایگل نائن ‘‘ مشقوں کا آغاز ہو گیا
Leave a Reply