اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی جنگی ’’شاہین ایگل نائن ‘‘ مشقوں کا آغاز ہو گیا۔افتتاحی تقریب میں فضائیہ کے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، چین کے میجر جنرل سن ہانگ اور اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف چینی فضائیہ نے بھی شرکت کی۔دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ فضائی فوجی جنگی مشقوں کا آغاز بھولاری بیس ٹھٹہ میں ہوا، فضائی فوجی جنگی مشقوں کو شاہین ایگل نائن کا نام دیا گیا ہے۔پاکستان ائیر فورسکے مطابق دونوں ممالک کی فضائی فوجی مشقیں شاہین ایگل نائن کا آغاز ایک آپریشنل ائیر بیس پر ہوا۔مشقوں میں جنگی پائلٹ، ائیر ڈیفنس کنٹرولر اور تکنیکی اسٹاف پر مشتمل چینی فضائیہ پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس (پی ایل اے اے ایف) کا دستہ حصہ لے رہا ہے۔پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے مابین جنگی مشقیں شاہین ایگل نائن 2020 تعاون کے منصوبے کا حصہ ہيں جو رواں ماہ کے آخر تک جاری رہیں گی۔
Previous article کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی
Next article ’’ستم کرو گے تو ستم کریں گے ،وفا کرو گے تو وفا کریں گے‘‘ شیخ رشید نے وزیر داخلہ بنتے ہی پی ڈی ایم کو دھمکی بھرا پیغام دیدیا
Leave a Reply