پاک فوج کے سربراہ سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربرا ہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔دفاعی تعاون بڑھانے کی مفاہتمی یادداشت پر دستخط کر لیے گئے۔چینی وزیر دفاع نے یادگار شہداء پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،چینی وزیر دفاع کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔،آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے،پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سےچینی وزیردفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اشتراک بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے

admin

Leave a Reply

Close
Show Buttons
Hide Buttons