لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کرڈالا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انھوںنے لکھا شکریہ لاہور، شکریہ پاکستان ،شکست خوردہ عناصر کےافراتفری اور کورونا پھیلانے کے ایجنڈے سےالگ رہ کر عوام نےاپنا فیصلہ سنا دیا۔ ناکام جلسیوں کےبعدزندہ دلانِ لاہور نےبھی اپوزیشن کی ناکام سیاست پر مہر ثبت کردی ہے۔عوام کے آج کے فیصلے کے بعد PDM کو منفی سیاست سےتوبہ کر لینی چاہیے۔ ہمارے جلسوں کی تصاویر شئیر کرنے کا شکریہ ۔ہمیں اپنےجلسوں پر فخر ہے۔
Previous article ’’ستم کرو گے تو ستم کریں گے ،وفا کرو گے تو وفا کریں گے‘‘ شیخ رشید نے وزیر داخلہ بنتے ہی پی ڈی ایم کو دھمکی بھرا پیغام دیدیا
Next article اینٹی کرپشن نے سرکار ی زمینوں پر سیاستدانوں کے قبضے کی رپورٹ جاری کردی
Leave a Reply