’’ستم کرو گے تو ستم کریں گے ،وفا کرو گے تو وفا کریں گے‘‘ شیخ رشید نے وزیر داخلہ بنتے ہی پی ڈی ایم کو دھمکی بھرا پیغام دیدیا

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے،انہوں نے پی ڈی ایم کو شاعرانہ انداز  میں پیغام دیا کہ ستم کرو گے تو ستم کریں گے ،وفا کرو گے تو وفا کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ بننے کے بعد نجی ٹی وی سے پہلی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو سیاسی سنڈے مارکیٹ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ،لیڈر وہ ہوتا ہے جس کی کال پر قوم پہنچجاتی ہے گلی گلی دعوت نامہ بانٹنے والا لیڈر نہیں ہوتا ،تیرہ دسمبر کو جلسہ کرنیوالوں کو عوام کا کچھ تو خیال کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ انتشار کی سیاست ختم کریں گے حالات بہتر بنانے کیلئے کوشش کروں گا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تصادم کی طرف نہیں جائیں گے جب لانگ مارچ ہو گا دیکھا جائے گا ۔تاہم پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک بارپھر کہتا ہوں کہ موجودہ صورتحال میں بھی عمران خان سروخرو ہوں گے ۔

admin

Leave a Reply

Close
Show Buttons
Hide Buttons