اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کومت نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے نومبر میں یورو اور سکوک بانڈز جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بانڈز جاری کرنے کیلئے مالیاتی اداروں سے مشاورت میں عالمی مارکیٹ میں جانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بانڈز جاری کرنے سے زر مبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے زائد رکھنے میں مدد ملے گی، حکومت کو 2019 میں سعودی عرب سے لیے جانے والے دو ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب کے مالی مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سعودی عرب نے پاکستان سے قرض کی جلد ادائیگی کا کہا تھا ،تاہم پاکستان نے قرض ادائیگی کم از کم ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔دوسری طرف آئی ایم ایف نے بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے نجکاری پروگرام کو تیز کرنےکی تجویز دی ہے ۔آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی بڑھانے اور گردشی قرض کم کرنے کیلئے بجلی ٹیرف کو بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے حکومت کابڑا فیصلہ۔۔ کپتان کیا کرنےوالے ہیں۔۔ سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد یہ خبر ضرور پڑھیں
Previous article برطانیہ کا نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے پر غور برطانوی محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی پاکستان کی درخواست پر جواب دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ شہزاد اکبر کی گفتگو
Next article جیل میں جیسے رہا میرا اللہ جانتا ہے ، حمزہ شہبازنے قید کی روداد سنادی کورونا ہوا تو اپنی مدد آپ کے تحت دوائی لیتا تھا جب کہ ملک کا وزیراعظم منہ پر ہاتھ مار کر کہتا ہے کہ میں اب دیکھ لوں گا ، قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی
Leave a Reply