انتخابی اصلاحات کے عمل کیلئے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وفاقی حکومت

انتخابی اصلاحات کے عمل کیلئے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وفاقی حکومت

انتخابی اصلاحات کے عمل کیلئے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وفاقی حکومت

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کر لیا ،انتخابی اصلاحات کے عمل کیلئے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن الیکٹرانک بل پر ہمارے ساتھ بیٹھے۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان اوروفاقی وزیرشبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حکام سے تحریک انصاف کے وفد کی آج ملاقات ہوئی ہے،الیکشن کمیشن سے 4نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے،انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔
 وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کر لیا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن الیکٹرانک بل پر ہمارے ساتھ بیٹھے،انتخابی اصلاحات کے عمل کیلئے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،الیکٹورل ریفارمز بل کے ذریعے49 ترامیم پیش کی ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں کہا تھا،الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے ملک میں قانون موجود نہیں تھا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بھی الیکشن کمیشن سےبات ہوئی،انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن اپنی تجاویز حکومت کو دے۔اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے کہ ملک میں الیکشن شفاف طریقے سے ہو،الیکٹرانک اور آئی ووٹنگ کے فروغ کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ معاونت جاری رہے گی۔

admin

Leave a Reply

Close
Show Buttons
Hide Buttons